بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ارونا چل پردیش میں گر کر تباہ ، 4 لاشیں مل گئیں

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر ارونا چل پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 اہلکاروں میں سے 4 کی لاشیں مل گئیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارونا چل پردیش کے بالائی سیانگ ضلع کے مگنگ میں فوج کا ہیلی کاپٹر جمعہ کی صبح 10 بج کر 43 منٹ پر گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 5 میں سے 4 اہلکاروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

فوجی اہلکاروں کو لے جانے والا ایڈوانسڈ لائٹ ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز تھا کہ تگنگ ہیڈ کوارٹر سے 25 کلو میٹر دور سنگنگ گاؤں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا۔ ملبے سے 4افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ہی گھر میں بیاہی جانے والی تین بہنوں نے ایک ساتھ بچوں سمیت خودکشی کرلی

واضح رہے کہ ایک ماہ کے دوران گرنے والا بھارتی فوج کا یہ دوسرا ہیلی کاپٹر ہے ۔ اس سے قبل 5 اکتوبر کو توانگ ضلع میں ایک ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوا تھا جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا ۔