سنگساری کی سزا سے بچنے کیلئے لڑکی نے خودکشی کرلی

افغانستان میں طالبان اہلکار کے ہاتھوں سنگساری کی سزا سے بچنے کیلئے ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔

برطانوی خبررساں ادارے دی مرر کے مطابق گزشتہ ہفتے لڑکی کو طالبان نے گھر سے باہر ایک شخص کے ساتھ پکڑا تھا جو اس کی فیملی کا رکن نہیں تھا۔ جوڑے کی شناخت ڈولینا ضلع کے گاؤں سرزار کے سراج الدین اور اسی ضلع کے دیہات بیرنجی کی سلیمہ کے نام سے ہوئی تھی۔

شادی کرنے کیلئے دونوں گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو گھر سے بھاگے تھے تاہم وہ طالبان فورسز کے ہاتھوں پکڑے گئے۔ طالبان نے سراج الدین کو قتل کر کے لڑکی کو تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایک ہی گھر میں بیاہی جانے والی تین بہنوں نے ایک ساتھ بچوں سمیت خودکشی کرلی

لڑکی کو غیرازدواجی تعلقات کے الزام پر سنگساری کی سزا سنائی گئی جس پر گزشتہ جمعہ کو عملدرآمد ہونا تھا تاہم سزا سے بچنے کیلئے لڑخی نے ایک روز قبل ہی خودکشی کرلی۔