وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے پاکستان سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کا دفاع کردیا

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کا دفاع کردیا۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے کوئی نئی بات نہیں کی۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر محفوظ اور خوشحال پاکستان چاہتے ہیں۔ محفوظ اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفاد کیلئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو بےقاعدہ قرار دیا تھا جس کے بعد دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ بلوم کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ تھمایا اور اس بیان کی وضاحت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر پاکستان کا سخت درعمل ، بلاول بھٹو نے امریکی سفیر کو طلب کرلیا