ایک ہی گھر میں بیاہی جانے والی تین بہنوں نے ایک ساتھ بچوں سمیت خودکشی کرلی

بھارتی ریاست راجستھان میں ایک ہی گھر میں بیاہی جانے والی تین بہنوں نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کرلی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجستھان میں ایک ہی گھر میں بیاہی جانے والی تین بہنوں نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کرلی ہے۔ تینوں بہنوں اور ان کے دو بچوں کی لاشیں ایک کنویں سے ملی ہیں۔ خود کشی کرنے والی دو بہنیں حاملہ تھیں۔ مرنے والے بچوں میں سے ایک کی عمر چار سال جبکہ دوسرے کی 27 دن تھی۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق تینوں بہنوں ( 27 سالہ کالو، 23 سالہ ممتا اور 20 سالہ کملیش) کی ایک ہی گھر میں شادی ہوئی تھی اور انہیں جہیز کی وجہ سے آئے روز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ روزانہ کی مار پیٹ سے تنگ آکر انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں جسم فروشی کو قانونی حیثیت دے دی گئی

پولیس نے تینوں کے شوہر اور بھائیوں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔