ماں کی موت پر ڈپریشن کا شکار شہری نے ڈیڑھ کروڑ کی کار دریا میں پھینک دی

بھارت میں ماں کی موت کے باعث ڈپریشن کا شکار شہری نے ڈیڑھ کروڑ کی کار دریا میں پھینک دی۔ شہری قیمتی بی ایم ڈبلیو دریا میں پھینک کر گھر چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ماں کی موت پر ڈپریشن کا شکار شہری نے جو کار دریا میں پھینکی وہ تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے کی ہے۔ افسردہ بھارتی شہری نے 1.3 کروڑ روپے کی بی ایم ڈبلیو کار دریا میں پھینکی۔

دیہاتیوں، اور ماہی گیروں نے کرناٹک کے سری رنگا پٹنہ میں دریائے کاویری میں ایک کار ڈوبتی دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی۔ ان کا خیال تھا کہ شاید کار کو حادثہ پیش آیا ہوگا، اور اندر ڈرائیور بھی ہو سکتا ہے۔

پولیس نے اہل کاروں کو طلب کیا اور غوطہ خوروں نے دیکھا کہ کار کے اندر کوئی نہیں تھا جس کے بعد گاڑی کو دریا سے نکال لیا گیا۔ پولیس نے کار کی رجسٹریشن کی تفصیلات نکلوا کر مالک کا پتا چلایا جو بنگلورو کے مہالکشمی علاقے کا رہائشی تھا۔

پولیس کار کے مالک کو پوچھ گچھ کیلئے سری رنگا پٹنہ لے آئے، تاہم پوچھ گچھ کے دوران اس نے غیر واضح اور بے ربط باتیں کیں۔ پولیس نے اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی موت کے بعد ڈپریشن میں چلا گیا تھا۔ اس نے غم سے نڈھال ہو کر بنگلورو میں اپنے گھر واپس جانے سے پہلے کار کو دریا میں پھینک دیا۔

یہ بھی پڑھیے

مہنگا فون خرید کر نہ دینے پر لڑکی کی والدین کو چلتے پنکھے میں ہاتھ ڈالنے کی دھمکی

پوچھ گچھ کے بعد پولیس نے کار کے مالک کو چھوڑ دیا جبکہ شہری کے اہل خانہ کار واپس بنگلور لے گئے۔