دہشتگرد تنظیم داعش کا نیا سربراہ ابوالحسن القریشی استنبول سے گرفتار

دہشتگرد تنظیم داعش کا نیا سربراہ ابوالحسن القریشی ترکی کے شہر استنبول سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابوالحسن القریشی کو فروری میں دہشتگرد تنظیم داعش کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا جسے ترکی کے شہر استنبول سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترک حکام کا کہنا ہے کہ ترک صدر کو گرفتاری سے متعلق اطلاع دے دی گئی ہے اور صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے آنے والے دنوں میں گرفتاری کااعلان کیا جائے گا۔

امریکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ترک حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ترک سکیورٹی فورسز نے استنبول میں حالیہ سرچ آپریشن میں داعش کے نئے سربراہ ابوالحسن القریشی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ترکی کی انسداد دہشتگردی کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنٹس نے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے اور معاملے کی حساسیت کی وجہ سے ترک حکام نے گرفتار شخص کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں جسم فروشی کو قانونی حیثیت دے دی گئی