ڈنمارک میں اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث ویکسین کی چوتھی خوراک لگانے کا فیصلہ

یورپی ملک ڈنمارک نے اومیکرون کے پھیلاؤ کی وجہ سے شہریوں کو ویکسین کی چوتھی خوراک بھی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈنمارک کے محکمہ صحت کے حکام نے اومیکرون کے پھیلاؤ کے باعث کہا ہے کہ صحت سے متعلق کمزور شہریوں کو کووڈ 19 کے خلاف رواں ہفتے کے آخر اور اگلے ہفتے کے آغاز میں ویکسین کی چوتھی خوراک لگانا شروع کر دی جائے گی۔

ڈنمارک کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق جن شہریوں کو ویکسین کی چوتھی خوراک لگائی جائے گی ان میں کینسر اور امیون تھراپی والے مریضوں سمیت مدافعتی بیماریوں والے مریض شامل ہیں۔ ان افراد کو پہلے ہی کورونا وائرس ویکسین کی تین خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کورونا کے علاج کیلئے گولی کے استعمال کی اجازت

ڈینش حکام نے مزید کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف مریضوں کی بڑی تعداد کو ان کے کمزور مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے چوتھی خوراک کی پیشکش کی گئی ہے۔