شمالی کوریا میں عوام کے 11 دن تک ہسنے، شاپنگ اور تفریح کرنے پر پابندی عائد

شمالی کوریا میں عوام کے ہسنے، شاپنگ اور تفریح کرنے سمیت شراب نوشی کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے سابق رہنما آنجہانی کم جونگ ایل 2011 میں 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ ان کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا میں حکومت کی جانب سے آئندہ گیارہ دن تک لوگوں پر ہسنے، شاپنگ کرنے، تفریح کرنے اور شراب نوشی کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماضی میں عائد کردہ ان پابندیوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے کئی لوگ پکڑے گئے تھے اور انہیں حکومت نے نظریاتی مجرم قرار دیا تھا۔ پکڑے جانے والے مجرمان پھر دوبارہ کبھی دکھائی نہیں دیئے۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے سگریٹ خریدنے پر پابندی

یہ پابندیاں اس قدر سخت ہیں کہ اس دوران مرنے والوں کی آخری رسومات ادا کرنے اور سالگرہ جیسی تقاریب منعقد کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔