بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مسلمان دوست نائل ناسر سے شادی کرلی

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مسلمان دوست نائل ناسر سے شادی کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقہ کار کے تحت شادی کی ایک محدود قریب منعقد ہوئی جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب میں بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس اور ان کے مسلمان دوست نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سیکڑوں مہمان شریک ہوئے۔ اس شادی میں 20 لاکھ ڈالرز یعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ کا خرچ آیا۔ شادی والے دن سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

بل گیٹس کے خاتون ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے

واضح رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور 30 جنوری 2020 کو دونوں نے منگنی کرلی تھی۔