سابق شوہر نے بہانے سے بیوی کو گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دونوں ہلاک

بھارت میں 62 سالہ شخص نے بہانے سے اپنی سابق بیوی کے گلے لگ کر خود کو دھماکے سے اڑا الیا، جس کے نتیجے میں سابق شوہر اور بیوی دونوں ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست میزورام میں 62 سالہ روہن گلیانا نامی شخص اپنی سابق اہلیہ سے ملنے سبزی منڈی پہنچا جہاں خاتون بیٹی کے ساتھ مل کر سبزیاں فروخت کرتی تھی۔ روہنگلیانا نے اپنی سابق بیوی سے کہا کہ طبیعت خراب ہے اور سر میں بھی درد ہے اس لیے سگریٹ دلوا دو۔ سگریٹ پیتے ہی وہ بے ہوشی کا ڈرامہ کرتے ہوئے بیوی سے گلے لگ گیا اور اسی وقت زور دار دھماکا ہوگیا۔

شوہر نے سابق بیوی کو بہانے سے گلے لگا کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بیٹی کو معمولی زخم آئے۔ جوڑے کے درمیان علیحدگی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کیلئے 6 سالہ بچی نے 23 مقناطیس نگل لیے

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم شبہ ہے کہ دھماکے میں جیلیٹن استعمال کی گئی تھی جو حملہ آور شوہر مبینہ طور پر اپنے لباس میں چھپا کر لایا تھا۔