ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کیلئے 6 سالہ بچی نے 23 مقناطیس نگل لیے

انتہائی خطرناک ٹک ٹاک چیلنج پورا کرنے کیلئے چھ سالہ بچی نے تقریباً دو درجن مقناطیس نگل لیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی شہر لیویس کی رہائشی کم عمر بچی نے ٹک ٹاک پر مقناطیس نگلنے کا خطرناک چیلنج دیکھ کر یہی عمل شروع کردیا۔ وہ کئی دن تک مقناطیس نگلتی رہی اور مجموعی طور پر 23 چھوٹے چھوٹے مقناطیسی بال نگل لیے۔

بچی کی والدہ ٹینیتھا کے مطابق مقناطیس نگلنے کے چند دن بعد اس کے پیٹ میں شدید تکلیف ہونے لگی اور اسے قے آنی شروع ہو گئی۔ ہم اسے ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے سرجری کر کے اس کے جسم سے مقناطیس نکالے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت کی بڑی مسلم سیاسی جماعت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

ٹینیتھا کا کہنا تھا کہ میں والدین کو متنبہ کرنا چاہتی ہوں کہ اپنے بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر نظر رکھیں اور انہیں کبھی بھی مقناطیس سے کھیلنے مت دیں۔