فرانس میں کورونا کے بعد ایک اور وائرس پھیلنے لگا

کورونا کے بعد فرانس میں ایک اور موذی وائرس برڈ فلو پھیل رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی فرانس میں موجود فارم میں مرغیوں کے اندر برڈ فلو وائرس شدت سے پھیل رہا ہے۔ انتہائی مضر ایچ 5 این 8 ایویئن انفلوئنزا بطخوں، مرغیوں، کبوتروں اور ترکیوں میں پایا گیا ہے۔ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی طور پر انہیں ذبح کردیا گیا ہے۔

صحت کے حکام کے مطابق اگست میں جنگلی اور گھریلوں پرندوں کی 25 اقسام میں وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

تمباکو نوشی مضر صحت

فرانس میں برڈ فلو کی موجودہ لہر کو گزشتہ لہر سے شدید قرار دیا جا رہا ہے۔ برڈ فلو وائرس کی موجودہ لہر فرانس پر پولٹری مصنوعات برآمد کرنے والے ممالک کو تجارتی پابندیاں عائد کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ موسم سرما میں فرانس نے برڈ فلو وائرس کے باعث 30 لاکھ پرندوں کو مار دیا تھا۔