ایل سلواڈور نے بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دے دی

وسطی امریکا کے ملک ایل سلواڈور نے بٹ کوائن کو قانونی حیثیت دے دی۔

ایل سلواڈور نے جون 2021 میں ایک قانون کی منظوری دی تھی تاکہ بٹ کوائن کو قانونی کرنسی بنا دیا جائے اور اس پر عملدرآمد 7 ستمبر سے شروع ہوگیا ہے۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ متعدد شہریوں کو اس اقدام سے پہلی مرتبہ بینک سروسز تک رسائی مل سکے گی۔ ہر سال بیرون ملک سے بھیجے جانے والی ترسیلات زر کی فیسوں کی مد میں خرچ کیے جانے والے 40 کروڑ ڈالرز کی بچت ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا نے پاکستان اور چین سے مدد مانگ لی

گزشتہ دنوں صدر نایب بوکلے نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پوری دنیا کی نظریں ایل سلواڈور پر مرکوز ہوں گی اور بٹ کوائن نے ایسا ممکن بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بٹ کوائن میں ایک غریب انسان کیسے سرمایہ کاری کرسکتا ہے جس کے پاس کھانے کے پیسے بھی نہ ہوں؟ انہوں نے بٹ کوائن کو اپنانے والے ہر شہری کو 30 ڈالرز دینے کا وعدہ بھی کیا۔