امریکا نے پاکستان اور چین سے مدد مانگ لی

افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور فریقین کے درمیان تصفیے کیلئے امریکا نے پاکستان اور چین سے مدد مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ افغانستان میں استحکام کیلئے تمام پڑوس ممالک اپنا کردار ادا کریں۔ امن کیلئے جو بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے تمام پڑوسیوں سے رابطے میں ہے۔

امریکا کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے تمام پڑوسیوں بالخصوص پاکستان اور چین کے سامنے ہم نے یہ بات رکھی ہے کہ افغانستان میں استحکام، سلامتی اور سیاسی تصفیے کی تیاری میں ہماری مدد کریں۔ یہ سب کے مفاد میں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طالبان ٹوئٹر استعمال کر سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ چاہے چین ہو، پاکستان ہو یا پھر وہ ممالک ہوں جن کا افغانستان میں کوئی نہ کوئی کردار رہا ہے، ان سب کے ساتھ ہم نے تعمیری گفتگو جاری رکھی ہے حالانکہ جب چین کی بات آتی ہے تو ہمارے مفادات بہت کم ہوتے ہیں۔