بھارت کی بڑی مسلم سیاسی جماعت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

بھارت کی ایک بڑی مسلم سیاسی جماعت ’آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ‘ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔ ہیکرز نے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے پروفائل پر ایلون مسک کی تصویر لگا دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج بھارت کی بڑی مسلم سیاسی جماعت آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے۔ پارٹی کے نام کی جگہ ہیکرز نے ایلون مسک کا نام لکھ دیا اور ان کی تصویر بھی لگادی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ وہ ٹیسلا اور اسپیکس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ہیکرز نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کیا ڈیٹا چوری کیا؟