دنیا میں ہر منٹ 11 افراد کی ہلاکت کی وجہ؟

دنیا میں ہر منٹ 11 افراد کی ہلاکت ہوتی ہے جس کی وجہ بھوک و افلاس ہے۔

یہ انکشاف ایک غیر ملکی ویب سائٹ آکس فیم نے کیا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ممکنہ طور پر کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات سے کہیں زیادہ تعداد بھوک و افلاس سے مرنے والوں کی ہے۔ دنیا میں بھوک و افلاس سے ہر منٹ 11 افراد کی ہلاکت ہوتی ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ نے لکھا کہ بھوک و افلاس سے ہر منٹ 11 جبکہ کورونا وائرس سے فی منٹ 7 افراد مر رہے ہیں۔ اس طرح بھوک و افلاس سے مرنے والوں کی تعداد کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارت میں بلیک فنگس نامی بیماری سے لوگوں کی بینائی جانے لگی، 40 ہزار سے زائد افراد متاثر

آکس فیم ویب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر گیبریلا بُچر کے مطابق کورونا کی وجہ سے پیدا ہوانے والے معاشی بحران نے 5 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ لوگوں کو فاقہ کشی کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔


خطیب احمد

بلاگر

خطیب احمد گزشتہ 3 سال سے بلاگنگ سے وابستہ ہیں. بین الاقوامی موضوعات میں دلچسپی اور سماجی مسائل پر مختلف چینلز کے لیے لکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ تخلیقی لکھاری اور تعلقات عامہ میں بھی گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ بطور کاپی رائٹر خبرگیر سے وابستہ ہیں۔ ان سے درج ذیل ای میل ایڈریس پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

[email protected]