ایلون مسک ٹوئٹر کے مالک بن گئے، سی ای او سمیت 3 اعلیٰ عہدیدار کو برطرف کردیا

ایلون مسک اب ٹوئٹر کے مالک بھی بن گئے ہیں۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کا مالک بنتے ہی چیف ایگزیکٹو پراگ اگروال سمیت تین اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جدید الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر کے دفتر میں منفرد انداز میں داخل ہوئے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر ہیڈ کوارٹر میں دا خل ہوتے ہوئے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے ہاتھ میں بھاری سنک اٹھا رکھا ہے ۔
Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022
ٹوئٹر کا مالک بننے کے بعد کنٹرول سنبھالتے ہی ایلون مسک نے ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پراگ اگرووال، چیف فائنانشل آفیسر اور لیگل پالیسی کے ہیڈ کو برطرف کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
ٹیسلا کی سب سے سستی گاڑی 82 لاکھ 22 ہزار روپے کی
واضح رہے کہ ٹوئٹر کی فروخت کے معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر پراگ اگروال نے ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ ایلون مسک نے رواں سال اپریل میں ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا لیکن دو ماہ بعد انہوں نے ٹوئٹر کوخریدنے سے انکار کردیا تھا۔