ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد حصص خرید لیے

ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد حصص خرید لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے 14 مارچ کو ٹوئٹر کے 9 فیصد سے زائد حصص خرید لیے ہیں جن کی تعداد 7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد ہے۔ ان شیئرز کی مالیت تقریباً 3 ارب ڈالرز ہے۔

امریکی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بھی ٹیسلا بانی کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئرز خریدے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے 9.2 فیصد حصص خریدے ہیں جس کے بعد وہ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ حصص رکھنے والے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں۔ جبکہ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیسلا کی سب سے سستی گاڑی 82 لاکھ 22 ہزار روپے کی

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے شیئرز خریدنے کی خبر سامنے آنے کے بعد پیر کو ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔