31 مارچ 2022 کے بعد ان موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ کی طرف سے ایک اہم خبر جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 31 مارچ 2022 کے بعد کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔

کمپنی کی جانب سے ایک لسٹ مہیا کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 31 مارچ 2022 کے بعد کن موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا۔ واٹس ایپ بند کیے جانے کی کئی وجوہات ہیں جن میں سپامنگ، جعلی خبریں پھیلانا، تبدیل شدہ ایپلی کیشنز استعمال کرنا اور فونز کا اینڈرائیڈ 4.1 یا اس سے پرانے ورژنز استعمال کرنا شامل ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی موبائل فونز کی فہرست میں سام سنگ گلیکسی ٹرینڈ لائٹ، سام سنگ گلیکسی ایس 3 منی، سام سنگ گلیکسی ایکس کور 2، سام سنگ گلیکسی کور، ایل جی لوسڈ 2، ایل جی آپٹمس ایف 7، ایل جی آپٹمس ایل 3 ڈیوئیل، ایل جی آپٹمس ایل 4، ایل جی آپٹمس ایل 2، ایل جی آپٹمس ایف 3 کیو، زیڈ ٹی ای گرانڈ ایس فلیکس، زیڈ ٹی ای وی 956، سونی ایکسپیریا ایم، ہواوے اسینڈ جی 740، ہواوے اسینڈ میٹ، ہوا اسینڈ 2، آئی فون 6 ایس، آئی فون ایس ای اور آئی فون 6 ایس پلس شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ان طریقوں پر عمل کر کے اپنے اینڈرائیڈ فون کی کارکردگی بہتر بنائیں