فیس بک نے اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے جاسوسی اور دیگر غیرقانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا نے ہیکنگ میں ملوث گروپس سے منسلک ایک ہزار 500 فیس بک اور انسٹاگرام پیجز کو ہٹا دیا ہے۔ پچاس ہزار سے زائد صارفین کو فیس بک نے انتباہ جاری کیا ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ 100 سے زائد ممالک میں جاسوسی کی کمپنیوں نے انہیں نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیل کی چار اور بھارت کی ایک کمپنی جاسوسی میں ملوث کمپنیوں میں شامل ہیں۔ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے جاسوسی اور دیگر غیرقانونی سائبر سرگرمیوں میں ملوث اسرائیلی اور بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا پر خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام