واٹس ایپ اسٹیٹس کیلئے ان ڈو بٹن متعارف کرانے کا اعلان

واٹس ایپ نے صارفین کو اسٹیٹس کیلئے ان ڈو آپشن متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

واٹس ایپ نے اسٹیٹس کے لیے صارفین کو ان ڈو نامی ایک نیا اور کارآمد فیچر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین فوری طور پر ایسی اسٹوریز کو ان ڈو کر سکیں گے جو غلطی سے پوسٹ کردی گئیں ہوں۔ اس مقصد کیلئے ان ڈو بٹن کو اسٹیٹس اپ ڈیٹ میں ٹیسٹ کیا جارہا ہے۔

انڈو بٹن کو دبانے پر صارفین پوسٹ ہونے والے کسی بھی اسٹیٹس کو فوری طور پر ہٹا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بے گھر ہوگئے

یہ نیا فیچرابھی بیٹا ورژن میں آئی او ایس ٹیسٹرز کیلئے ہے تاہم جلد ہی آئی او ایس پر مزید بیٹا صارفین کو اس فیچر تک رسائی ہوگی۔ جس کے بعد اسے تمام صارفین کیلئے متعارف کرا دیا جائے گا۔