دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بے گھر ہوگئے

دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بے گھر ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے بے گھر ہوگئے ہیں۔ سیلیکون ویلی میں واقع ایلون مسک کا گھر 5 ارب روپے سے زائد میں فروخت کردیا گیا ہے۔ ایلون مسک نے 16 ہزار اسکوائر فٹ پر واقع اپنا گھر اس کی اصل قیمت سے کم پر فروخت کیا ہے۔

ایلون مسک کا گھر 7 بیڈ رومز، میوزک روم اور ایک گرینڈ بال روم پر مشتمل تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سروس ڈاؤن، بانی فیس بک مارک زکر برگ کو ساڑھے 6 ارب ڈالرز کا نقصان

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایلون مسک نے اپنی تمام جائیدادیں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ دیگر جائیدادیں فروخت کرنے کے بعد کیلیفورنیا میں 47 ایکڑ کی جائیداد ان کا ’آخری گھر‘ ہے۔

ایلون مسک نے ایک ماہ قبل صارفین کی بات مان کر ٹیسلا کمپنی کے 5 بلین ڈالرز سے زائد کے شیئرز فروخت کردیئے تھے۔ انہوں نے یہ ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں شیئرز فروخت کیے تھے۔

ایلون مسک نے اپنے فالوورز سے سوال پوچھا تھا کہ کیا انہیں ٹیکس کی ادائیگی کیلئے ٹیسلا کے 10 فیصد شیئرز فروخت کرنے چاہئیں یا نہیں؟ اس پول پوسٹ پر لاکھوں افراد نے اس کا جواب دیا۔ تقریباً 57 فیصد فالوورز کا کہنا تھا کہ ایلون مسک کو شیئرز فروخت کر کے ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔