فیس بک کا نام تبدیل کیے جانے کا امکان

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا ایپلی کیشن فیس بک کی جانب سے نام تبدیل کیے جانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

فیس بک اب صرف ایک سوشل ایپ نہیں یا ویب سائٹ نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ایک مکمل ڈیجیٹل دنیا بن چکی ہے۔ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی مالک کمپنی فیس بک عنقریب اپنا نام تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ فیس بک کے میں آئے روز مختلف تبدیلوں کے سبب اسے ایک ایسا نام دینے کا ارادہ کیا جا رہا ہے جو کہ میٹاورس (حقیقت سے دور ایک مکمل الگ دنیا) کی نمائندگی کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کا نام رواں ماہ کی 28 تاریخ کو مارک زکر برگ کی زیر صدارت ہونے والی سالانہ کانفرنس کے دوران طے کیے جانے کا امکان ہے۔ اکتوبر کے مہینے میں ہی فیس بک کا نیا نام اور اس کی شناخت تبدیل کی جا سکتی ہے جس کے نتیجے میں فیس بک صارفین کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سروس ڈاؤن، بانی فیس بک مارک زکر برگ کو ساڑھے 6 ارب ڈالرز کا نقصان

فیس بک کا نام بدل جانے کے بعد بھی یہ بطور ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی طرح ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ فیس بک میں تبدیلی لانے کا اہم مقصد اس پر سے سوشل میڈیا کا ٹھپہ ہٹانا اور اس سے جڑے تمام تنازعات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔