چین کے حکم پر ایپل نے قرآن مجید ایپلی کیشن پر پابندی لگا دی

اسمارٹ فون بنانے والی امریکی کمپنی ایپل نے چین کی حکومت کے حکم پر قرآن مجید ایپلی کیشن پر پابندی لگا دی ہے اور یہ ایپلی کیشن اپنے ایپ اسٹور سے ہٹادی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق قرآن مجید ایپ چین کی مقبول ترین ایپلی کیشنز میں سے ایک ہے۔ یہ ایپل کے ایپ سٹور پر دنیا بھر میں موجود ہے جس کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ریویوز بھی موجود ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر اس ایپ کو کروڑوں مسلمان استعمال کرتے ہیں۔

چین کی حکومت کے حکم پر ایپل نے قرآن مجید ایپلی کیشن پر پابندی عائد کردی ہے اور یہ ایپلی کیشن اپنے ایپ اسٹور سے ہٹادی ہے۔ قرآن مجید ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس نے اپنے بیان میں کہا ہے ایپل کے مطابق ہماری ایپ قرآن مجید چین میں ایپ سٹور سے ہٹا دی گئی ہے کیونکہ اس میں ایسا مواد موجود تھا جس کیلئے چینی حکام سے علیحدہ سے اجازت درکار تھی۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ چینی حکام سے جلد از جلد رابطہ کر کے اس مسئلے کو حل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل کا مینوفیکچرنگ پلانٹ بند

کمپنی کے مطابق چین میں قرآن مجید ایپ کے 10 لاکھ سے زیادہ صارفین ہیں۔