پاکستان میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے سست

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے سست روی کا شکار ہے۔

پاکستان میں گزشتہ رات سے انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہے جس پر پی ٹی سی ایل نے بھی بیان جاری کردیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ 25 ہزار کلو میٹر طویل ایشیاء یورپ ڈبل اے ای ون کیبل میں خلل آگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق 40 ٹیرا بائٹ کا اہم ترین زیر آب کیبل فجیرا کے قریب خراب ہوگیا ہے جس کے باعث انٹرنیٹ اسپیڈ سست روی کا شکار ہے۔ انٹرنیٹ ڈیٹا ٹریفک کی دیگر کم گنجائش والے کیبلز پر منتقلی کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سروس ڈاؤن، بانی فیس بک مارک زکر برگ کو ساڑھے 6 ارب ڈالرز کا نقصان

ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق 40 ٹیرابائٹ انٹرنیٹ کیبل کی مرمت میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔