ایپل نے آئی فون 13 متعارف کرادیا

ایپل کمپنی نے آئی فون 13 متعارف کرادیا ہے۔

ایپل کمپنی کے مطابق نئے متعارف کرائے گئے آئی فون 13 میں ویڈیوز کیلئے ایک نیا فیچر ‘سنیماٹک موڈ’ بھی متعارف کروایا گیا ہے۔ اس سنیماٹک موڈ کے ذریعے کیمرہ فریم میں آنے والے فرد کی شناخت کر اس پر فوکس قائم رکھے گا۔

آئی فون 13 میں ویڈیوز کیلئے بھی ‘پورٹریٹ موڈ’ کا فیچر دیا گیا ہے۔ ‘پورٹریٹ موڈ’ میں بنائی گئی ویڈیوز میں اب صارفین کو منظر اور پس منظر کی گہرائی اور بہتر رزلٹ مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر پر غلط معلومات کی روک تھام کیلئے ’رپورٹ ٹوئٹ‘ فیچر متعارف

ایپل کے سی ای او ٹم کک نے آئی فون 13 سے متعلق کہا کہ یہ واحد سمارٹ فون ہے جو صارفین کو ویڈیو بنانے کے بعد بھی یہ ایفکٹ ایڈٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

اپیل کے اس نئے آئی فون 13 کی قیمت 1150 یوروز ( تقریباً دو لاکھ 30 ہزارروپے) رکھی گئی ہے۔