ٹوئٹر پر غلط معلومات کی روک تھام کیلئے ’رپورٹ ٹوئٹ‘ فیچر متعارف

غلط معلومات کی روک تھام کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ’رپورٹ ٹوئٹ‘ نامی نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔ ٹوئٹر کے اس ’رپورٹ ٹوئٹ‘ فیچر کا مقصد کورونا وائرس اور دیگر اہم عالمی موضوعات کے بارے غلط معلومات کا پھیلاؤ روکنا ہے۔

ٹوئٹر انتظامیہ نے ’رپورٹ ٹوئٹ‘کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ نیا فیچر امریکا، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا کے صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے۔

اس سے قبل ٹوئٹر نے چند تبدیلی کرتے ہوئے جدید فونٹس کے ساتھ آنکھوں کو اچھے لگنے والے رنگوں کا استعمال کیا۔ کمپنی کے مطابق ان تبدیلیوں کا مقصد صارفین کیلئے اسکرولنگ کو زیادہ آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اب ٹوئٹر کے ذریعے بھی پیسے کمانا ممکن