بل گیٹس کا اپنی طلاق پر پچھتاوے کا اظہار

گزشتہ دنوں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے اہلیہ سے طلاق ہوئی تھی جس پر اب انہوں نے پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔

بل گیٹس کا کمپنی کی خاتون ملازم کے ساتھ معاشقہ ان کی طلاق کی وجہ بنا تھا تاہم اب انہوں نے اس پر پچھتاوے کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل گیٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے کمپنی کی ملازمہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے اور اپنی سابق بیوی کے ساتھ بے وفائی کرنے پر پچھتاوا ہے۔

بل گیٹس نے اس بیان کے ساتھ ہی کمپنی کی ملازمہ کے ساتھ معاشقے کی پہلی بار تصدیق بھی کی ہے۔ دو روز قبل بل گیٹس سی این این کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جہاں ان سے اس معاشقے سے متعلق سوال کیا گیا۔ بل گیٹس نے جواب دیا کہ میری ماضی کی بے وفائی پر مجھے پچھتاوا ہے تاہم میں طلاق کے بعد زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے تیار ہوں۔

یہ بھی پڑھیے

بل گیٹس کے خاتون ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے

انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً ایسے واقعے کے بعد ہر کسی کو اپنے کیے پر پچھتاوا ہوتا ہے اور مجھے بھی ہے۔ میرے لیے میرا کام بہت اہم ہے، بحیثیت خاندان ہم ماضی سے سیکھیں گے اور اس کا مداوا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔