شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کا طلاق لینے کا فیصلہ

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نےمبینہ طورپر طلاق لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ ” زی نیوز “ نے شعیب ملک کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے مبینہ طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی مکمل ہونا باقی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شعیب ملک کے ٹیم ممبر کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ دونوں میں علیحدگی ہوچکی ہے تاہم اس کی تصدیق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ، انوشکا شرما بھڑک اٹھیں

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اِن دنوں دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ایک نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام کررہے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کررہی تھیں۔