ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ، انوشکا شرما بھڑک اٹھیں

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے جس پر ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بھڑک گئیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں آسٹریلوی شہر پرتھ میں موجود ویرات کوہلی نے 31 اکتوبر کو انسٹاگرام پر اپنے ہوٹل کے روم سے لیک ہونے والی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں اُن کے ذاتی سامان، کٹس، پرفیومز اور جوتوں سمیت دیگر چیزوں کو دکھایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

ویرات کوہلی نے ویڈیو پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نامعقول عمل قرار دیا۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے کمرے کی ویڈیو لیک ہونے پر ان کی اہلیہ اداکارہ انوشکا بھڑک اٹھیں۔ انوشکا شرما نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر ویڈیو لیک کرنے والے مداح پر تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل ، نیا نام نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا

اداکارہ نے لکھا کہ ماضی میں واقعی کچھ ایسے واقعات کا تجربہ کیا ہے جہاں مداح حد پار کردیتے ہیں جو سب سے بری چیز ہے۔ یہ غلط حرکت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔