کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل ، نیا نام نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا

کراچی میں موجود نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان سے معاہدہ کرلیا۔ معاہدے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کیے۔ پی سی بی اور نیشنل بینک کے درمیان پانچ سال کیلئے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

معاہدے کے تحت کراچی میں موجود نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے۔اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہیں اور دنیا بھر میں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

رونالڈو کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، بدقسمتی سے بیٹے کی موت ہوگئی

جبکہ نیشنل بینک کے صدر رحمد علی حسنی نے کہا کہ ہماری کرکٹ بورڈ کے ساتھ پارٹنرشپ کی شروعات ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے۔