محمد حفیظ ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتے تھے، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ساتھی کھلاڑی محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ پر کہا ہے کہ حفیظ ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتے تھے۔

شاہد آفریدی نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران کہا کہ  محمد حفیظ کے رویے سے واضح تھا کہ وہ جلد ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتے تھے۔ میں ان کا بیان سن رہا تھا۔ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مزید کھیلنا چاہتے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کھلاڑیوں کے درمیان رابطے میں فرق پر بات کرتا ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ محمد حفیظ کے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔ البتہ مجھے خوشی ہے کہ اپنی ریٹائرمنٹ کے معاملے کو محمد حفیظ نے کسی بڑے تنازعے میں تبدیل نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے باؤلر بن گئے

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ محمد حفیظ کا کرکٹ کیریئر بہت شاندار تھا۔ میں محمد حفیظ، ان کے اہلخانہ اور والدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔