شاہد آفریدی سما نیوز کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی سما نیوز کا حصہ بن گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے بطور ڈاٹریکٹر اسپورٹس چینل کی ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ اس وقت شاہد آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بھی حصہ ہیں جو ان کا آخری پی ایس ایل سیزن ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے کچھ عرصہ قبل اعلان کیا تھا کہ یہ ان کا آخری پی ایس ایل سیزن ہوگا۔ وہ اس سے قبل پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے باؤلر بن گئے