شاہین آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے باؤلر بن گئے

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی طرف سے ایک سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے باؤلر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی ایک سال کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے باؤلر بن گئے ہیں۔ اس فہرست میں عمران خان 62 وکٹوں کے ساتھ پہلے، وقار یونس 55 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ جبکہ وقار یونس ہی اس فہرست میں 49 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 1993 میں 55 وکٹیں، جبکہ 1990 میں 49 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس فہرست میں وسیم اکرم 48 اور 47 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور چھوتے نمبر پر ہیں۔ جبکہ وسیم اکرم نے 48 وکٹیں 1990 جبکہ 47 وکٹیں 1994میں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیے

حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

رواں سال شاہین شاہ آفریدی نے 47 وکٹیں حاصل کی ہیں۔