محمد عامر کا کراچی کنگز کی جانب سے نہ کھیلنے کا فیصلہ

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی کیٹگری میں تبدیلی کے باعث کراچی کنگز کی جانب سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی نیوز چینل ’سما‘ کے مطابق کراچی کنگز انتظامیہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے پلیئر کیٹیگری میں تنزلی پر خود کو ٹیم سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ فاسٹ بالر محمد عامر نے اپنی کیٹگری میں تبدیلی کے باعث کراچی کنگز کی جانب سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محمد عامر نے کہا ہے کہ اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔ تین سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا؟

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کرکٹ بورڈ میں اربوں روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف

واضح رہے کہ محمد عامر گزشتہ تین سال سے کراچی کنگز کا حصہ تھے۔