شعیب ملک کے بیٹے کی طبیعت خراب، آج تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑ دیا ہے۔

شعیب ملک کے بیٹے کی طبیعت خراب ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شعیب ملک کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ شعیب ملک بنگلادیش کے خلاف آج تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

پی سی بی کے مطابق شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈھاکا سے دبئی روانہ ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا