آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی پر جرمانہ عائد کردیا

آئی سی سی نے شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفریدی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔ جرمانے کے ساتھ ساتھ شاہین شاہ آفریدی کے ڈسلپنری پروفائل میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے گیند فیلڈ کرتے ہوئے اسے عفیف کی جانب پھینکا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب اختر نے اپنے گھٹنے تبدیل کروانے کا فیصلہ