شعیب اختر نے اپنے گھٹنے تبدیل کروانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنے گھٹنے تبدیل کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ ان کے بھاگنے کے دن اب ختم ہوگئے ہیں اور اب انہوں نے اپنے گھٹنے مکمل طور پر تبدیل کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شعیب اختر کے مطابق ان کے گھٹنوں کی سرجری بہت جلد آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہوگی جس کیلئے وہ روانہ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب اختر ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آرہے ہیں؟

واضح رہے کہ شعیب اختر بچپن سے ہی گھٹنوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ گھٹنوں کی بیماری کے باوجود بھی شعیب اختر دنیا کے تیز ترین فاسٹ باؤلر بنے اور اتنی تیز گیند کروائی کہ ان کا ریکارڈ آج تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ شعیب اختر اپنے انٹرویوز میں کئی بار بتا چکے ہیں کہ جب وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے کھیلتے تھے تو میچ سے پہلے ڈاکٹرز انجیکشن کے ذریعے ان کے گھٹنوں سے پانی نکالا کرتے تھے۔