آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کے اعلان کے مطابق ایونٹ 14 جنوری سے 4 فروری تک ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ ایونٹ میں 16 ممالک شریک ہوں گے جن کے درمیان 4 شہروں میں 48 میچز کھیلے جائیں گے۔

گروپ اے میں بنگلادیش ،انگلینڈ ،کینیڈا اور متحدہ عرب امارات جبکہ گروپ بی میں بھارت، آئرلینڈ، جنوبی افریقا اور یوگنڈا شامل ہیں۔ گروپ سی میں افغانستان، پاکستان، پاپوانیو گنی اور زمبابوے، جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آئے گا؟

ملکی قرنطینہ قوانین کی وجہ سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کسی بھی گروپ میں شامل نہیں ہے اس لیے ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی ٹیم 15 جنوری کو پاپوانیو گنی، 20 کو افغانستان اور 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلے گی۔