کیا بھارت چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان آئے گا؟

پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا جس کے بعد ہر کسی کا یہی سوال ہے کہ کیا ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے بھارت پاکستان آئے گا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی میزبانی میں کھیلا جائے گا اور بھارتی وزیر کھیل کا اس حوالے سے اہم بیان سامنے آگیا ہے کہ بھارت ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گا یا نہیں۔

بھارتی وزیر کھیل اور امور نوجوانان انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ وقت آنے پر بھارتی حکومت اور وزارت داخلہ ایونٹ میں ٹیم کو بھیجنے کا فیصلہ کریں گے۔ بین الاقوامی چیمپئن شپ کے دوران تمام عوامل کو دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب اختر ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آرہے ہیں؟

دوسری جانب چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ پرامید ہیں کہ ایونٹ سے متعلق کوئی منفی چیز سامنے نہیں آئے گی اور نہ ہی کوئی ٹیم ایونٹ سے خود کو باہر نکالے گی۔