شعیب اختر ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آرہے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

شعیب اختر نے کرکٹ میں واپس آنے کا عندیہ اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں دیا ہے۔ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے سیاہ اور سبز رنگ کی ایک ڈریس کٹ شیئر کی ہے۔ شیئر کی گئی شرٹ پر 14 نمبر درج ہے اور شعیب اپنے کرکٹ کیریئر میں اسی نمبر کے ساتھ کھیلتے تھے۔

شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں شعیب اختر نے لکھا کہ ایک مرتبہ پھر سے نمبر 14 (شرٹ) کو پہننے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر شعیب اختر کا مایوسی کا اظہار

شعیب اختر نے واضح نہیں کیا کہ وہ یہ شرٹ کب اور کس ٹورنامنٹ میں پہنیں گے؟ لیکن اس حوالے سے اُن کے مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔