بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر شعیب اختر کا مایوسی کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود بھی پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہیں دیا گیا جس پر شعیب اختر نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شعیب اختر نے لکھا کہ میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے بھارت کو بدترین شکست دے دی

واضح رہے کہ اتوار کے روز آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی ہے۔ آئی سی سی نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا۔ حالانکہ بابر اعظم نے ایونٹ میں 6 اننگز میں 4 ففٹیز کی مدد سے 303 رنز بنائے اور اس طرح وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بنے۔