شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں شعیب ملک کی واپسی پر خوش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔ وہ ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں اور پاکستان کیلئے ورلڈ کپ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو شامل کر لیا گیا ہے۔ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

رمیز راجہ ہر ہفتے کرکٹ شائقین کے سوالات کے جواب دیں گے