رمیز راجہ ہر ہفتے کرکٹ شائقین کے سوالات کے جواب دیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ وہ ہر ہفتے کو یو ٹیوب لائیو پر کرکٹ شائقین کے سوالات کے جواب دیا کریں گے۔

ٹویٹر پر جاری پیغام میں رمیز راجہ نے انہیں مبارکباد دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ رمیز راجہ نے بتایا کہ وہ ہر ہفتے کرکٹ شائقین کے سوالات کے جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ شائقین سے رابطہ رکھنے کیلئے میں ہر ہفتے یوٹیوب پر سوالات، جوابات کا لائیو سیشن کیا کروں گا۔ اپنی چیئرمین شپ کے دوران معاملات کو شفاف طریقے سے چلاؤں گا اور معاملات پر کڑی نظر رکھوں گا۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم کی بیٹی سے دس ماہ بعد ملاقات کی ویڈیو وائرل