صدر ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے اولمپئن ارشد ندیم کو پانچ لاکھ روپے کا چیک

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپئن ارشد ندیم کو صدر ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اولمپیئن ارشد ندیم کو صدر ہمدرد فاؤنڈیشن محترمہ سعدیہ راشد کی جانب سے بطور اعزازیہ پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اولمپیئن ارشد ندیم نے محترمہ سعدیہ راشد کا شکریہ ادا کیا اور کھیلوں کے شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کو خوش آئند قرار دیا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میں صدر ہمدرد فاؤنڈیشن محترمہ سعدیہ راشد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اعزازیہ سے نواز کر میری حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیے

وقار ذکا کا ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا انعام

جبکہ محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ نے اولمپیئن ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے نوجوانوں سے ہی ملک کا مستقبل روشن ہے۔ پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہمدرد فاؤنڈیشن جناب فرخ امداد، وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی جناب ڈاکٹر شبیب الحسن صاحب، رجسٹرار پرویز احمد میمن، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ایچ آر ہمدرد فاؤنڈیشن جناب سید محمد ارسلان، ڈائریکٹر فنانس جناب حمزہ خان، منیجر پبلیکیشنز اینڈ پروگرامز محترمہ ثناء غوری اور اسپورٹس ڈائریکٹر ہمدرد یونیورسٹی جناب شاہ میر خٹ بھی موجود تھے۔