وسیم اکرم کی بیٹی سے دس ماہ بعد ملاقات کی ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی بیٹی سے دس ماہ بعد ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی سے دس ماہ بعد ملاقات کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ آخر کار مجھے 10 ماہ کی طویل جدائی کے بعد بیٹی سے ملاقات کا موقع مل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار

وسیم اکرم نے کہا کہ میری اہلیہ نے ایک دوسرے سے الگ رہتے ہوئے بھی 10 ماہ تک میری بیٹی کی پرورش کی۔ اس پر شنیرا اکرم کا شکر گزار ہوں۔ ویڈیو میں باپ بیٹی کو گلے ملتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔