مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق مصباح الحق کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب وہ ٹیم کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے۔ وہ ویسٹ انڈیز میں ہی قرنطینہ کریں گے۔

مصباح الحق کے 10 روز کے قرنطینہ کے بعد ان کے ٹیسٹ ہوں گے جن کی بنیاد پر کی پاکستان روانگی کا فیصلہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کا دورہ ویسٹ انڈیز ختم ہوا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق مصباح الحق کو کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جبکہ دیگر تمام کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔