برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست دے نکال دیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلاول بھٹو نے قوم کو خوشخبری سنائی کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
Some good news. The United Kingdom has officially removed Pakistan from its list of ‘High Risk Third Countries’ following our early completion of FATF action plans. 🇵🇰 🤝 🇬🇧 pic.twitter.com/clcGHy5771
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) November 14, 2022
بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے ہٹا دیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کروڑوں کے تحائف لے گئے، توشہ خانہ میں نقل جمع کرادیں