فیصل واوڈا نے اختلاف رائے نہیں کیا بلکہ چھرا گھونپا ہے ، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے اختلاف رائے نہیں کیا بلکہ چھرا گھونپا ہے۔

نجی چینل ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اختلاف رائے پارٹی میں کیا جاتا ہے لیکن فیصل واوڈا نے اختلاف رائے نہیں کیا بلکہ چھرا گھونپا ہے۔ انہوں نے اپنے مقدمات ختم کروا لیے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ملک میں اس وقت اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہورہی ہے۔ عمران خان کو گولیاں لگی ہیں لیکن اُن کے کہنے پر بھی ایک ایف آئی آر تک درج نہیں ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کروڑوں کے تحائف لے گئے، توشہ خانہ میں نقل جمع کرادیں