عمران خان کروڑوں کے تحائف لے گئے، توشہ خانہ میں نقل جمع کرادیں

سابق وزیر اعظم عمران خان غیر ملکی سربراہان سے ملنے والے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف اپنے ساتھ لے گئے اور توشہ خانہ میں ان کی بازار سے تیار کروائی گئی نقل جمع کرادی۔

نجی نیوز چینل سماء کے مطابق توشہ خانہ کی انکوائری میں عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ میں اصل کی بجائے تحائف کی نقل جمع کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔ عمران خان غیر ملکی سربراہان سے ملنے والے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف اپنے ساتھ لے گئے اور توشہ خانہ میں ان کی بازار سے تیار کروائی گئی نقل جمع کرادی۔

توشہ خانہ کے معائنے میں پتا چلا ہے کہ جمع کرائی گئی گھڑیاں نقلی ہیں۔ عمران خان کروڑوں روپے مالیت کے مہنگے جیولری سیٹ اور قیمتی سووینئرز اپنے ساتھ لے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے سماء سے گفتگو میں تصدیق کی ہے کہ عمران خان اصل تحائف اپنے ساتھ لے گئے اور بازار سے ان کی نقلیں تیار کرواکے توشہ خانہ میں جمع کرائی گئیں۔ عمران خان نے 2019 کے بعد ملنے والا کوئی تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا تاہم نقلی تحائف جمع ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں ان کی قیمت بھی نہیں لگ سکی۔

یہ بھی پڑھیے

میرے قتل کی منصوبہ بندی دو ماہ قبل ہوئی تھی ، عمران خان کا انکشاف